ملتان، 16مارچ (اے پی پی): ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نےشاہ شمس پارک اور نرسریز کا تفصیلی دورہ کیا ۔ انھوں نے عید کے نزدیک زیر تعمیر پارک کو بھی مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات اور کام کو معیاری انداز میں مکمل کرنے کے احکامات دئیے تاکہ عید کے ایام میں شہریوں کو بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ شاہ شمس پارک میں صفائی،لینڈ سکیپ ورک اور دیگر امور پر بھرپور توجہ دی جائے۔گھاس اور پودوں کی کٹائی کو فوری مکمل کیا جائے۔پارک میں پینٹ ورک اور جاگنگ ٹریک کی تزئین و آرائش کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں عید گاہ پارک کو جلد اور معیاری اندا ز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ نر سریز کی استداد کار بڑھا رہے ہیں۔پھولوں اور پودوں کی افزائش میں اضافہ کریں گے۔شہر کو گریں اور خوبصورت بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔











