لاہور،18مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر ڈی جی سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ لاہور کا دورہ کیا۔ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کا ویمن ٹرانزیشنل ہوم (دارالفلاح) اور ہاف وے ہوم (دارالسکون) کا تفصیلی معائنہ کیا۔ادارہ جات کے منتظمین کی جانب سے خواتین کو فراہم سہولیات پر جامع بریفنگ دی گئی۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے رہائشی خواتین اور افراد سے ملاقات، سہولیات پر براہ راست فیڈبیک حاصل کیا۔ذہنی امراض میں مبتلا افراد اور بے سہارا خواتین کی فلاح کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے اور مستحق خواتین اور ان کے بچوں میں عید گفٹس کی تقسیم کئے۔فلاحی اداروں میں سہولیات مزید بہتر بنانے اور دیکھ بھال کے معیار کو بلند کرنے پر زور دیا۔











