صدر مملکت کی تعزیت، سکرنڈ کے قریب گاؤں موریو لاکھو کا دورہ

15

نواب شاہ، 20 مارچ (اے پی پی ): صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکرنڈ کے قریب گاؤں موریو لاکھو پہنچ کر رئیس نور محمد لاکھو کے انتقال پر ان کے لواحقین سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقع پر مرحوم نور محمد لاکھو کے صاحبزادے منیر لاکھو اور بھائی محمد فاضل لاکھو محسن لاکھو امیر احمد لاکھو حاجی الٰہ بخش لاکھو اور شیر علی لاکھو بھی موجود تھے۔