عید الفطر کی خریداری آخری مرحلے میں داخل، چوڑیوں کی مانگ میں اضافہ

18

اسلام آباد، 20 مارچ: عید الفطر کی خریداری اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور خواتین کپڑے اور جوتے خریدنے کے بعد اب چوڑیاں خریدنے کے لیے مارکیٹوں کا رخ کر رہی ہیں

 نمائندہ قلزم بشیر احمد کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دنوں بازاروں میں خاصا رش دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں خواتین کی بڑی تعداد چوڑیاں خریدنے میں مصروف ہے۔ خاص طور پر کشمیری چوڑیاں اس وقت نیا ٹرینڈ بن چکی ہیں جنہیں خریدنے میں خواتین گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔