ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر انتظام شاہ شمس پارک میں عید کے پر مسرت موقع پر لائٹس ورک مکمل

16

ملتان، 20مارچ(اے پی پی):ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر انتظام شاہ شمس پارک میں عید کے پر مسرت موقع پر لائٹس ورک مکمل۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے افتتاح کر دیا۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر ملتان عامر کریم نے پارک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عید پر شہریوں کو پارکوں میں تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کیں جائیں۔ صفائی اور سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کو مزید پارکوں میں بھی لائٹس لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

 لائٹس کو فعال رکھنے اور حفاظت کے لیے بھی مناسب حکمت عملی اختیار کی جائے۔اسں موقع پر سید وسیم حسن نے کہا کہ دیگر پارکوں میں بھی لائٹس لگانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ عید کے موقع پر پارکوں میں بہترین سہولیات فراہم کیں جائیں گی۔گرین بیلٹ اور پارک بہتری کی جانب گامزن ہیں۔