آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان پر نیا قومی نغمہ “میری مٹی میری جان” کا پرومو جاری کر دیا

18

اسلام آباد، 20 مارچ (اے پی پی ): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ پاکستان کے موقع پر نئے قومی نغمے “میری مٹی میری جان” کا پرومو جاری کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی کامیابی کے جذبے کے تحت اس سال عید اور یومِ پاکستان 2026 خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ نغمہ “میری مٹی میری جان” پاکستانی قوم کے اجتماعی فخر، پاکستانیت اور مشترکہ جذبے کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نغمہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد قومی روح کو مزید اجاگر کرتا ہے جبکہ دلکش کورس اور پُرجوش دھنوں کے ساتھ یہ گانا نوجوانوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید موسیقی اور منفرد انداز اس نغمے کو نئی نسل سے جوڑتا ہے اور توقع ہے کہ یہ نغمہ نہ صرف یومِ پاکستان بلکہ آئندہ دنوں میں بھی قومی یکجہتی اور فخر کی علامت کے طور پر گونجتا رہے گا۔