پاکستانی خواتین کرکٹرز کی جانب سے عید کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام

12

اسلام آباد، 21 مارچ ( اے پی پی): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام اہل وطن اور امتِ مسلمہ کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔کپتان فاطمہ ثناء نے عید کی خوشیاں اپنے ارد گرد کے لوگوں میں بانٹنے کی تلقین کی۔

مڈل آرڈر بیٹر عالیہ ریاض اور منیبہ علی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سب کی عید اپنے پیاروں کے ساتھ بہت اچھی گزر رہی ہوگی، اسی طرح فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ، سدرہ امین اور سعدیہ اقبال نے بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھنے اور اس عید کو سب کے لیے برکتوں اور خوشیوں کا باعث بننے کی دعا کی ہے۔