گورنر بلوچستان کی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں نماز عید کی ادائیگی، ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا

10

کوئٹہ 21 مارچ (اے پی پی)گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عیدالفطر کی نماز گورنر ہاوس کوئٹہ میں ادا کی جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران ملا خیل اور آئی جی بلو چستان محمد طاہر نے بھی نماز عید گورنر ہاوس کوئٹہ میں ادا کی  ہے۔

 عید کی نماز کے بعدملکی ترقی و سلامتی کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ،گورنر بلو چستان شیخ جعفر مندوخیل نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں شہر یوں سے عید ملی اور گورنر ہاوس کے دروازے عام شہر یوں کے لئے کھلے رہے۔