نواب شاہ، 22 مارچ (اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں بالو جا قُبہ میں اپنی والدہ بیگم بلقیس سلطانہ اور والد سردار حاکم علی زرداری کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
صدرِ مملکت نے بالو جا قُبہ میں اپنے دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔صدر نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔











