اسلام آباد، 23 مارچ (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نے رانا تنویر حسین کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
ملاقات میں وزیرِ قومی غذائی تحفظ نے حالیہ صورتحال کے تناظر میں ملکی غذائی ضروریات کے ذخائر پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ملک میں غذائی اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے خلیجی ممالک کو اشیاء خورونوش کی برآمدات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔











