اسلام آباد، 24مارچ (اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گورنر سندھ نہال ہاشمی سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں گورنر سندھ کا عہدہ سبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ بھی موجود تھے۔
سردار ایاز صادق نے گورنر سندھ کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور ان کی طویل سیاسی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا منصب صوبوں اور وفاق کے مابین رابطوں کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ نہال ہاشمی بطور گورنر سندھ وفاق کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی خدمت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا ان کو مبارکباد دینے کیلئے ان کی رہائش گاہ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔











