نیویارک، 25 مارچ ( اے پی پی): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت عرب، اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی(، بحرین، فرانس، برطانیہ اور دیگر رکن ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے الحاق، غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے اعلامیے کے حصے میں اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد اور معصوم فلسطینی بچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل 1967 سے مقبوضہ علاقوں بشمول مشرقی یروشلم کی جغرافیائی اور آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں فوری بند کرے، جبکہ اعلامیے میں عالمی عدالت انصاف کی حالیہ رائے کی روشنی میں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو خطے میں پائیدار امن کا واحد حل قرار دیا گیا ہے۔











