اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید

15

اسلام آباد ، 25مارچ(اے پی پی):راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بھارتی خارجہ پالیسی کو اپنی “ذاتی پالیسی” میں بدل چکے ہیں جو اب دنیا میں مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بھارتی وزیراعظم کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے غیر ضروری سفارتی دوروں اور بیانات کا سہارا لیا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے تین اہم سوالات کیے: پاکستان کے دہشتگردی کے الزامات پر انہیں اعتماد کیوں ہے؟ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بھارتی مفادات کی قربانی کیوں دی گئی؟ اور غصہ صرف کیمروں کے سامنے کیوں ظاہر ہوتا ہے۔

راہول گاندھی کی تنقید اس وسیع سیاسی بحث کا حصہ ہے جو مودی کی بین الاقوامی حکمت عملی پر ہو رہی ہے، خاص طور پر اس حکمت عملی پر جو عالمی رہنماؤں سے ذاتی تعلقات اور عوامی تقریبات پر مبنی تھی-