بھارت میں ایندھن بحران شدت اختیار کرگیا

13

اسلام آباد ، 26مارچ (اے پی پی):بھارت میں ایندھن بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور پولیس تعینات کی گئی ہے۔

بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے یہاں لمبی قطاریں لگی ہیں اور لوگ دن رات پیٹرول پمپس پر انتظار کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم بحران پر بھارتی عوام میں پھیلنے والا خوف دراصل حکومتی نااہلی، ناقص منصوبہ بندی اور بروقت فیصلوں کی کمی کا نتیجہ ہے۔ مودی کی نااہلی کے باعث بھارتی معیشت کو توانائی بحران، کرنسی پر دباؤ اور ترسیلات زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا بھی سامنا ہے ۔