جرمنی کا طالبان رجیم کے مقرر کردہ افغان سفارتی نمائندے کو تسلیم کرنے سے انکار

16

اسلام آباد ،26 مارچ(اے پی پی):جرمنی نے طالبان رجیم کے مقرر کردہ افغان سفارتی نمائندے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو طالبان رجیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ افغان سفارتخانے میں کسی بھی قانونی تبدیلی یا نئی تقرری کو قبول نہیں کرے گی، کیونکہ انہوں نے طالبان کی حکومت کو افغانستان کی سرکاری حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمنی کی جانب سے افغان سفارتی نمائندے کو تسلیم کرنے سے انکار محض انتظامی قدم نہیں بلکہ طالبان رجیم کے خلاف بڑھتے عالمی عدم اعتماد کی واضح علامت ہے۔ افغانستان کا مستقبل عالمی تنہائی اور اقتصادی مفلوجی کے دائرے میں گھرا ہوا ہے اور طالبان رجیم کی شدت پسندی اس بحران کو مزید بڑھا رہی ہے ۔