پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراء خارجہ کا مشاورتی اجلاس شروع

170

اسلام آباد،29مارچ  (اے پی پی):پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراء خارجہ کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

 یہ مشاورتی اجلاس نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ مشاورتی اجلاس کے دوران  خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔