اسلام آباد، 30مارچ(اے پی پی ): قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں قومی اسمبلی کے 26 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 10 اپریل 2026ء بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کفایت شعاری مہم کے تحت 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراونڈ کر دیا ہے، اور قومی اسمبلی کے صرف 200 ملازمین دفتر میں حاضر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پروٹوکول کی تمام گاڑیوں کو گراونڈ کر دیا ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خالد حسن مگسی، شیخ آفتاب احمد، نزہت صادق، سیدہ شہلا رضا، شازیہ مری اور سید حفیظ الدین نے شرکت کی ۔











