ملتان، 01اپریل (اے پی پی ): نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں فائنل ایئر ایم بی بی ایس (آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی) کے اور امتحانات کا انعقاد وارڈ نمبر 16 میں کیا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی ہدایات کے مطابق امتحانات کو شفاف، منظم اور منصفانہ انداز میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر امتحانی انتظامات، نظم و ضبط اور معیار کو یقینی بنایا گیا تاکہ طلبہ کو بہترین اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
دریں اثناء Life for Life کی جانب سے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے لیے سرجیکل آئٹمز کا عطیہ بھی دیا گیا، جسے یونیورسٹی انتظامیہ نے سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔











