وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر پاور کی رہائش گاہ آمد، مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت

9

اسلام آباد: 1 اپریل ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد لغاری کی رہائش گاہ پر ان کی خوشدامن کے وصال پر اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنی تعزیت میں کہا کہ مرحومہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے اور وہ ان کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔