وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل (پولیٹیکل) ایڈورڈ لیولین کی ملاقات

11

اسلام آباد ا،3پریل (اے پی پی): وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل (پولیٹیکل) ایڈورڈ لیولین کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ملاقات میں پاک-برطانیہ دیرینہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اپسکیل پروگرام، منی لانڈرنگ، منظم جرائم اور انسدادِ دہشتگردی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاک-برطانیہ تعلقات باہمی اعتماد اور مؤثر شراکت داری پر مبنی ہیں۔ ایڈورڈ لیولین نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔