سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پروقار عید ملن پارٹی، اعلیٰ حکام اور تاجر برادری کی بھرپور شرکت

18

سکھر4 ,اپریل)اے پی پی ): سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب محمد خالد کاکیزئی، سینئر نائب صدر امیت کمار اور نائب صدر ملک محمد اویس رئیس کی جانب سے عید ملن پارٹی کی ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سکھر چیمبر آف کامرس کے روحِ رواں اور فیڈریشن کے نائب صدر و سندھ ریجنل چیئرمین جناب بلال وقار خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی، ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر رینج ناصر آفتاب، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل، وائس چانسلر آئی بی اے یونیورسٹی جناب آصف احمد شیخ اور وائس چانسلر اروڑ یونیورسٹی جناب زاہد حسین کھنڈ سمیت دیگر ضلعی و انٹیلیجنس اداروں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

تقریب میں سکھر کی معزز تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے صدور اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے عید کی خوشیوں کو باہمی محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کے ساتھ منایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کاروباری و معاشی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔