دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارج ہلاک

17

اسلام آباد،4 اپریل ( اے پی پی): شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اپریل 2026 کو ہونے والے اس آپریشن میں مارے جانے والوں میں امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم اور امیر عبدالرحیم ولد زرولی شامل ہیں، جن کا تعلق افغان صوبہ پکتیا سے بتایا جاتا ہے۔

‎دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے افغان طالبان کے اس مؤقف کی نفی ہوتی ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتے۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان امن مذاکرات کو وقت حاصل کرنے اور تجارتی فوائد کے لیے استعمال کر رہے ہیں جبکہ ان کی پالیسیوں میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔ماہرین نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے خوش فہمیاں درست نہیں اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔