راولپنڈی، 06 اپریل(اے پی پی):پاکستان اورمصر مشترکہ مشق تھنڈر ایک دو طرفہ انسداد دہشت گردی کی مشق جو پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان منعقد کی جاتی ہے۔یہ دو ہفتوں پر مشتمل مشق 06 اپریل 2026 کو اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں شروع ہوئی۔
مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مصری افواج کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ کمانڈنٹ سپیشل آپریشنز سکول چراٹ نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا ہے، جبکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی سے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ حصہ لینے والے فوجی باہمی تجربات اور مہارت کے تبادلے سے فائدہ اٹھائیں گے، خاص طور پر انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں











