صدر مملکت سے گورنر پنجاب کی ملاقات، وفاق صوبوں میں ہم آہنگی پر زور

10

اسلام آباد، 7 اپریل 2026 (اے پی پی)  صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیر کو ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی انتظامی صورتحال اور عوامی فلاح کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے کہا کہ عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔