پاکستان نے عالمی سطح پر مؤثر مؤقف پیش کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلایا: ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر

9

اسلام آباد، 8 اپریل )اے پی پی): چیئرمین اے یو پاک فرینڈشپ یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ عالمی حالات میں اپنا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ویڈیو پیغام  میں کیا۔ ان کا  کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف عالمی امور میں متوازن اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، جبکہ ملکی دفاع اور خارجہ تعلقات کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسیوں اور اقدامات کو عالمی سطح پر توجہ حاصل ہوئی ہے، جبکہ مختلف بین الاقوامی معاملات میں اس کے کردار پر بھی گفتگو جاری ہے۔

ڈاکٹر لوہسر نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال اور عالمی تناظر میں پاکستان کی کوششیں اہمیت کی حامل ہیں، اور اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔