پاکستانی عوام کا  پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی مدبرانہ اور دور اندیش حکمت عملی پر بھرپور اعتماد کا اظہار

13

اسلام آباد،13 اپریل (اے پی پی): کراچی، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ، لاہور اور آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی مدبرانہ اور دور اندیش حکمت عملی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے دنیا میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی بہترین سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی کو سراہا۔

پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہترین ملٹری ڈپلومیسی سے پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کی بہترین اور طاقتور فوج ہے جبکہ   وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی دانشمندی سے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز تک پہنچا کر دنیا کو سانحہ سے بچالیا  ہے۔

شہریوں نے کہا کہ ایران، امریکا جنگ بندی میں پاکستان کی شاندار حکمت عملی کو ساری دنیا سراہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو بحران سے نکالنے کیلئے جو قائدانہ کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے   بھارت نے پاکستان کیلئے برا سوچا، آج وہ خود دنیا میں تنہا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ ایران اور امریکا میں طویل کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہوا ہے اور بطور ثالث پاکستان کے کردار پر انہیں فخر ہے ۔