چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی کیجانب سے پی ایس ایل  11 کی ٹیموں، فرنچائز مالکان اور انتظامیہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

12

کراچی، 15 اپریل (اے پی پی): چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ  11 کی تمام ٹیموں، فرنچائز مالکان اور انتظامیہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز سمیت سندھ کے وزراء، ڈی جی ایف آئی اے، سی او او پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم، انضمام الحق، مصباح الحق اور سرفراز احمد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شرکاء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے کھلاڑیوں کو اصل ہیرو قرار دیا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آمد پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے معزز مہمان ہیں۔ تقریب کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز نے لیگ کی کامیابی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جبکہ محسن نقوی نے فرداً فرداً تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے شاندار تقریب کے انعقاد اور بہترین میزبانی پر چیئرمین پی سی بی کو خراج تحسین پیش کیا۔