وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات

12

کراچی ، 15 ا پریل(اے پی پی ):   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک میں امن امان اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خطے کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  ملک میں امن امان کو برقرار رکھنے لیے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔