مدینہ منورہ، 16 اپریل ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں ،گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا مدینہ منورہ آمد پر استقبال کیا-
وزیرِ اعظم نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں کیں۔
وزیرِ اعظم کی آمد پر وزیرِ اعظم اور وفد کیلئے روزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کھولے گئے، وزیرِ اعظم نے روزہ رسول صلی اللّہ علیہ وسلم کی زیارت خاص کی اور سلام عقیدت پیش کیا-
وزیرِ اعظم سعودی عرب کا اپنا دورہ مکمل کرکے مدینہ منورہ سے دوحہ جائیں گے،دوحہ میں وزیرِ اعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے دو طرفہ ملاقات ہوگی۔











