وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کی ملاقات، توانائی شعبے میں تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

15

اسلام آباد، 16 اپریل ( اے پی پی ):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈوک   کی ملاقات  ۔ ملاقات کے دوران توانائی شعبے میں تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ برطانوی وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستان کی امریکہ ایران جنگ بندی میں سہولت کاری اور امن مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے تعمیری کردار کے اعتراف پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا جانا ایک مثبت پیش رفت ہے۔اس موقع پر سے برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹرسیم والڈوک نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان نے مختلف شعبوں میں استحکام برقرار رکھا، برطانیہ پاکستان میں معاشی استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے۔

 سیم والڈوک نے کہا کہ ایف سی ڈی او کی معاونت پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں.اویس لغاری نے کہا کہ سرمایہ کاری امور میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اورسرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، ہوا ہے ۔

 اویس لغاری نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید سازگار بنائیں گے.دوطرفہ تعاون کے فروغ اور مشترکہ اقتصادی اہداف کے حصول پر اتفاق کیا گیا ہے۔