لاہور ،26 اپریل ( اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر ملک محمد احمد خاں سے ان کی ہمشیرہ اور وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں سے ان کی بھانجی کے انتقال پر اسپیکر ہاؤس میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی ،ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ڈاکٹر ملک امیر خاں، ملک تیمور خاں، حیدر، ملک سلطان اور سردار فاروق بھی موجود تھے ۔











