تین پاکستانی کھلاڑی آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کے مین ڈرا کے لیے کوالیفائی

346

اسلام آباد، 27 اپریل ( اے پی پی): پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ” آئی ٹی ایف مینز فیوچرز ایم-15″ (لیگ-1) کے کوالیفائنگ فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے برکت اللہ، محمد عابد علی اکبر خان اور احمد نائل قریشی نے اپنے اپنے میچز جیت کر مین ڈرا کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سابق ٹینس اسٹار خواجہ افتخار احمد کی یاد میں منعقدہ اس عالمی ایونٹ میں سویڈن کے لیو بورگ ٹاپ سیڈ ہیں، ٹورنامنٹ میں 23 ممالک کے 70 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت کو ملک میں ٹینس کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مین ڈرا کے باقاعدہ میچز 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔