وزیراعظم سے وفاقی وزیر صحت اور معاون خصوصی صنعت و پیداوار کی ملاقات

9

اسلام آباد، 29 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کو وزارت میں جاری منصوبوں اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات پر بریف کیا جبکہ معاون خصوصی ہارون اختر خان نے متعلقہ امور سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں سیکرٹری ہیلتھ اسلم غوری بھی شریک تھے. ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔