اسلام آباد، 29 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں وزارت ریلوے سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے پاکستان ریلوے میں عوامی سہولت اور باحفاظت سفر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فریٹ سروس کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا، جبکہ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











