دی آفس آف اے آئی کا پاک لانچ کی شراکت سے نیٹ ورکنگ ایونٹ منعقد،جدید ٹیکنالوجی سے نظام کی بہتری اولین ترجیح،علی ڈار

9

لاہور، 29   اپریل(اے پی پی):  مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار کی زیر قیادت دی آفس آف اے آئی کا پاک لانچ کی شراکت سے نیٹ ورکنگ ایونٹ منعقد ہوا جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر وزراء نے شرکت کی۔مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوامی خدمت کے لیے پرعزم، جدید ٹیکنالوجی سے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے اے آئی کوئی عارضی رجحان نہیں بلکہ پوری دنیا کا مستقبل ہے ہمارا وژن واضح ہے، 2029 تک پنجاب کو مکمل طور پر اے آئی سے فعال صوبہ بنانا ہے۔علی ڈار نے بتایا کہ دنیا کے پہلے اے آئی سے فعال ڈلیوری یونٹ کی تشکیل پر کام جاری ہے۔اے آئی کو شہریوں اور کاروبار کے لیے مؤثر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔حکومت کا نوجوان نسل کو اے آئی مہارتوں سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس سے ہی مضبوط کمیونٹیز کی تشکیل ممکن ہے۔دی آفس آف اے آئی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور آپ کا سب سے بڑا سپورٹر ہوگا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں زمینی سطح پر واضح تبدیلی اور بہتری نظر آ رہی ہے اور اے آئی کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور گورننس میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے۔   علی ڈار کے آنے سے پہلے اے آئی ایکو سسٹم کے حوالے سے معلومات محدود تھیں، دی آفس آف اے آئی کے قیام پر انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ  مستقبل مصنوعی ذہانت اور اے آئی ایکو سسٹمز کا ہے۔دی آفس آف اے آئی کے قیام سے پنجاب جنوبی ایشیا میں نمایاں مقام حاصل کرے گا اور پنجاب کے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور فیصلے ڈیٹا کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے تمام منصوبے مانیٹرنگ ڈیش بورڈ پر موجود ہیں جو شفافیت اور بہتر سروس ڈیلوری کو یقینی بناتا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا گورننس ماڈل سروس ڈلیوری اور عوامی فلاح پر مرکوز ہے۔