اسلام آباد،30 اپریل ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر آغا شاہزیب درانی اور رکن قومی اسمبلی انجم عقیل نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ملاقاتوں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آغا شاہزیب درانی اور انجم عقیل نے خطے میں امن کے قیام کیلئے وزیرِ اعظم کی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقاتوں میں وزیر برائے امور عامہ رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔











