اسلام آباد،30 اپریل ( اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیرِ صحت نے وزیرِ اعظم کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔
سید مصطفی کمال نے وزیرِ اعظم کو ڈریپ کی لیبارٹریوں کی ڈبلیو ایچ او سے سرٹیفیکیشن پر بھی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم نے صحت عامہ کے شعبے کی اصلاحات کے لئے سید مصطفی کمال اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات میں وزیر برائے امور عامہ رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔











