معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ ریلیز

24

اسلام آباد،2مئی  (اے پی پی):ہم چھائے طوفانوں آندھیوں کی طرح۔۔۔ہم ٹوٹے دشمنوں پہ بجلیوں کی طرح۔معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریبات جاری ہیں۔معرکہ حق کی پری کمپین کے سلسلے میں آئی ایس پی آر کی جانب سے واجد سعید اور رپٹور کی آواز میں خصوصی نغمہ “ہم چھائے طوفانوں بجلیوں کی طرح” ریلیز کر دیا گیا۔یہ نغمہ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پیش کیا گیا۔

یہ نغمہ پاک افواج کی جرات، قربانی اور لازوال خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ساتھ ہی یہ پاکستانی قوم کے عزم، حوصلے اور غیر متزلزل ثابت قدمی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔یہ گیت اس حقیقت کو مضبوطی سے بیان کرتا ہے کہ پوری قوم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔