وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ

9

اسلام آباد، 3 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7 نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا، جہاں بے پناہ رش اور لمبا انتظار دیکھ کر شدید برہم ہوئے۔ انہوں نے سنٹر پر سہولتیں بہتر کرنے کا حکم دیا اور شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے دریافت کیا۔

محسن نقوی نے مختلف کاؤنٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھےانہوں نے رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا پہلے بھی دورہ کر چکا ہوں، صورتحال بہتر تھی، لیکن آج شہریوں کا فیڈ بیک اچھا نہیں ملا۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔