اسلام آباد، 06 مئی ( اے پی پی):پاکستان ویمن ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی حالیہ شاندار پرفارمنس پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے، نجیہ علوی کو پاکستان کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنانے پر ‘اسٹار آف دی میچ’ کی ٹرافی سے نوازا گیا۔
ٹیم مینٹور وہاب ریاض نے نجیہ علوی کی جارحانہ بیٹنگ کو سراہتے ہوئے ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
وہاب ریاض نے نوجوان کھلاڑی مومنہ ریاست کو ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔











