اسلام آباد، 06 مئی (اے پی پی ): سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم اولمپین ذیشان اشرف نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان اور قوم کا باہمی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، جو ہر مشکل گھڑی میں ہمیں مضبوط بناتا ہے اور دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو ناکام بناتا ہے۔
ا ولمپیئن ذیشان اشرف نے معرکۂ حق کے موقع پر قوم کو اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو تو کوئی بھی چیلنج بڑا نہیں رہتا۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ذیشان اشرف نے پوری قوم بالخصوص نوجوانوں اور کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ یہی اصول ہر میدان میں کامیابی کی ضمانت ہیں۔











