سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید کا معرکہ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر قوم کے نام پیغام

663

 

اسلام آباد، 06 مئی (اے پی پی): پاکستان کے سابق کرکٹر اور معروف تجزیہ کار یاسر حمید نے  معرکۂ حق کو ایک سال مکمل  ہونے پر قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام  میں کہا ہے کہ ایک اسپورٹس مین کے طور پر ان کا ماننا ہے کہ اصل طاقت نظم و ضبط، حوصلے اور ٹیم ورک میں ہوتی ہے، اور یہی جذبہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے معرکۂ حق میں بھرپور انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکل وقت میں اتحاد سب سے بڑی قوت بن جاتا ہے۔ قوم اور افواجِ پاکستان نے جس یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تقلید ہے۔یاسر حمید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیں اسی اسپرٹ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور ہر شعبے میں ذمہ داری اور وقار کو مقدم رکھتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔