معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر حریت رہنما شیخ عبدالمتین کا پیغام

11

اسلام آباد، 06 مئی (اے پی پی):  معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے 2025 میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا جس کی جوابی کارروائی میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کرنا پڑا۔ جس کے نتیجے میں پاکستان ایک نمایاں حیثیت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا ہے۔

 اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف اور صرف بنیان مرصوص، حکومت پاکستان اور خاص طور پر پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل کی وجہ سے ممکن ہوا جس کے لیے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مسئلہ کشمیر ہائی لائٹ ہو کر دنیا کے سامنے آیا ہے۔