مکہ مکرمہ،8 مئی( اے پی پی): پاکستانی عازمین حج دنیا کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 48 ہزار 388 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں 38 ہزار 584 پاکستانی عازمین حج موجود ہیں۔
حرم مکی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے عازمین حج بسوں کے ذریعے روانہ ہو رہے ہیں۔ لاکھوں نمازیوں کی گنجائش کی حامل مسجد الحرام میں 2 سو سے زائد دروازے ہیں ۔حرم کے اطراف میں پاکستانی عازمین حج کے لیے چار بس سٹاپس مختص کیے گئے ہیں جبکہ رش کے پیش نظر بسیں دن دس بجے بند کر دی جائیں گی۔ خطبہ جمعہ کے دن ساڑھے 12 بجے شروع ہو گا۔











