وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء مرحومہ کی قبر پر حاضری، مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیا

8

ڈھاکہ،08 مئی(اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء مرحومہ کی قبر پر حاضری، وزیر داخلہ نے بیگم  خالدہ ضیاء کی قبر پر پھول رکھے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش اور عوام کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی و عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔