لاہور، 10 مئی 2026: ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر قیادت “معرکۂ حق” اور آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کے حوالے سے ایک پُرجوش سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں شہریوں، نوجوانوں اور کرٹیکل ماس کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے قومی پرچم اٹھائے اور “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ ریلی کے دوران معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی عزم کی عظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔











