خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری  کی اعجاز جاکھرانی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت

9

کراچی،10مئی  (اے پی پی):خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ جاکھرانی ہاؤس پہنچ کر  رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی سے ان کے صاحبزادے مرحوم میر زید خان جاکھرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

 خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے مرحوم میر زید خان جاکھرانی کے بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔