ملتان: عیدالاضحیٰ سے قبل خصوصی صفائی آپریشن شروع، صفائی صورتحال کا جائزہ

10

ملتان ،11 مئی (اے پی پی):  حکومت پنجاب کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ سے قبل خصوصی صفائی آپریشن شروع کر دیا۔ شہر بھر میں عبادت گاہوں، مساجد، بازاروں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی اور ملبہ کلیئرنس کا عمل تیز کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کمپنی کی ٹیمیں ڈبل شفٹ میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

دریں اثناء محمد نعمان صدیق نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پیدل چل کر گلی محلوں میں صفائی انتظامات چیک کئے اور صفائی عملہ سے ملاقات کرکے انہیں درپیش مسائل اور سہولیات بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صفائی آپریشن میں مزید تیزی لانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔