وزیراعظم سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی ملاقات، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

8

اسلام آباد، 13 مئی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی امور اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

عبدالقادر گیلانی نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔