تان 14 مئی )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت 18 مئی سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور انسدادِ پولیو اقدامات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کےلیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو مہم کے انتظامات، سکیورٹی اور فیلڈ مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا جائے جبکہ فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے والدین میں آگاہی مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکیں۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم 18 مئی سے 21 مئی تک ضلع بھر میں جاری رہے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے جامع پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔











